‫کراچی آنے والے مزید 3مسافروں میں کورونا کی تشخیص

بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید تین مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، مسافروں کی عمریں اکیس اور بائیس سال کے درمیان ہیں، ترجمان محمکہ صحت کے مطابق متاثرہ مسافر جدہ اور ابوظہبی سے کراچی پہنچے تھے، محکمہ صحت کی جانب سے سندھ کے ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ نائنٹین کا نیا ویریئنٹ پہلے جیسا طاقتور نہیں ہے لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *