کراچی میں گیارہویں ایٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، مزے مزے کے کھانوں سے سجے ایونٹ میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، میئر کراچی نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی،
لذیذ کھانوں کا ذائقہ چکھنے کے لیے
کراچی والے پہنچے بیچ ویو پارک
کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں تقریبا 150 منفرد کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے
فیسٹیول میں نہ صرف نئے کاروبار کا آغاز کرنے والے بلکہ گھروں سے پکوان تیار کرکے فروخت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں شہر میں اس طرح کی رونقیں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے
شہریوں نے سرد موسم کے باوجود فیملی کے ہمراہ مزیدار کھانوں کا لطف لیا ۔
تین روزہ فیسٹیول میں شہری صبح 12 بجے سے رات 11 بجے تک شرکت کرسکتے ہیں ۔