سندھ کی وزارت ثقافت نے دستکاری کے فروغ کیلیے کلچر مارٹ کا افتتاح کردیا ، وزیر ثقافت جنید علی شاہ کہتے ہیں سندھی دست کاری دنیا بھر میں قومی ثقافت کی پہچان ہے
گھریلو دست کاری سے بننے والی خوبصورت دیدہ زیب ملبوسات
سندھی گلے،چادریں اور دستی پنکھے سمیت بہت کچھ ملے گا کلچر مارٹ میں
سندھ کلچر مارٹ کا افتتاح نگراں وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کیا ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دستکاروں کو مفت اسٹال فراہم کیے گئےہیں
تقریب میں جرمن ، اومان ، جاپان اور ترکیہ کے کاونسل جنرل سمیت پاکستانی فنکاروں نے بھی شرکت کی
اداکار عدنان صدیقی کہتے ہیں جو سلسلہ نگراں حکومت میں شروع امید ہے کہ یہ چلتا رہے
کلچر مارٹ کے پلیٹ فارم کا مقصد سندھی دستکاری کو شہری علاقوں تک آسانی سے پہنچانا ہے ۔