الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کرلی

عام انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔ عام انتخابات ملتوی کرنا ممکن نہیں۔ ایوان بالا کی قرارداد پرخط کی صورت میں جواب دیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی آٹھ فروری کے عام انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کرا چکے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے مشاورت کے بعد پولنگ کےلیے آٹھ فروری دوہزار چوبیس کی تاریخ مقرر کی۔ خط میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں، اس مرحلے پر انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *