انسانی دماغ قدرت کی انجینئرنگ کا ایسا شاہکار ہے جو آج تک سائنس کے لیے ایک راز بنا ہوا ہے، یہ کبھی نہیں سوتا، ماہرین اب تک خوابوں کی ٹھوس وجہ پر بھی متفق نہ ہو پائے تاہم ایک بات پر سب متفق ہیں کہ دماغ کی صحت نیند سے وابستہ ہے اور موبائل فون دماغ کی کارکردگی پر اثرانداز ہوتا ہے۔۔
جدید تحقیق کا دعوی ہے کہ
کہ کمپیوٹر اور سیل فونز انسانی دماغ کی صلاحیت کم کرہے ہیں
کولمبیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا
کہ آپ جتنا موبائل فونز یا
انٹرنیٹ پر انحصار کریں گے،
دماغی کارکردگی اتنی کم ہوجائے گی،
یعنی دماغ وقت کے ساتھ بھلکڑ ہوجائے گا۔
محققین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے خیالات اور چیزوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور انہیں رٹنے سے گریز کرنا چاہیے۔
دماغ کبھی نہیں سوتا لیکن اچھی یادداشت کے لیے نیند ضروری ہے
کیونکہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو دماغ یاداشت کو اکھٹا کرکے ٹھوس شکل دیتا ہے، نیند سے یادوں کو تجزیہ کرنے میں مدد ملتی ہے اور دماغ فیصلہ کرتا ہے کہ کونسی یاد اہم ہے اور کونسی غیرضروری۔
نیند میں جو خواب آتے ہیں وہ ہمارے دماغ کی ورزش کا طریقہ ہے جو وہ نیند کے دوران اختیار کرتا ہے، نیند میں ہی دماغ کو دن بھر کی یاداشتوں اور خیالات کوجذب کرنے میں مدد ملتی ہے