بلائنڈ کرکٹ کلب ٹورنامنٹ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ لاہور قلندرز نے بلائینڈ کرکٹ کی مکمل سرپرستی کا بیڑا اٹھا لیا۔ عقیل احمد کی رپورٹ
علیم ڈار اکیڈمی میں جاری بلائنڈ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چار بہترین کلبز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بلائنڈ کرکٹرز عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور لاہور قلندرز مستقبل میں بھی بلائینڈ کرکٹ کو اسپورٹ کرے گی۔
چئیرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سید سلطان شاہ نے ٹورنامنٹ میں سامنے آنے والے نئے کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز میں موقع دینے کا اعلان کیا۔