لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی لہر برقرار، نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، چوبیس گھنٹے میں دو سو سے زائد شہری مرض میں مبتلا ہوگئے،
سردی کیا بڑھی بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔۔ٹھنڈے ٹھار موسم نے فلو، کھانسی اور بخار کے ساتھ نمونیہ کے مریض ہسپتالوں میں بڑھا رکھے ہیں، جس کا شکار بچے اور بزرگ افراد ہیں
میو ہسپتال ایمرجنسی کے ڈیوٹی ڈاکٹر محمد شمیم کہتے ہیں کہ بیشتر مریض تشویشناک حالت میں ہسپتال میں پہنچتے ہیں ،گزشتہ برس سے بیس فیصد مریض رواں برس بڑھ گئے ہیں
پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران دوسو دس مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ رواں ماہ اب تک نوہزار پچاس مریض نمونیہ کا شکار ہوچکے ہیں