پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔۔۔ اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کیلئے اصلاحات، معاشی بحالی کیلئے مختلف تجاویز اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔۔ اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کے خاتمے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات بھی طے کئے گئے۔۔ زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکجز، روزگار کی فراہمی اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے پالیسی نکات بھی مرتب کرلئے گئے۔۔ اجلاس میں زراعی مقاصد کیلئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے۔ اجلاس میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کیلئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات طے کئے جانے کے علاوہ شرح سود میں کمی، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کیلئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کرلئے گئے۔۔
Related Posts
پاک افغان طورخم بارڈر تیسرے روز بھی بند
پاک افغان طورخم بارڈر تیسرے روز بھی بند دونوں جانب سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں، کسٹم ذرائع کے مطابق…
Business Together To Make Investments
I am alone, and feel the charm of existence in this spot, which was created for the bliss of souls…