پاک افغان طورخم بارڈر تیسرے روز بھی بند

پاک افغان طورخم بارڈر تیسرے روز بھی بند دونوں جانب سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں، کسٹم ذرائع کے مطابق وفاق نے مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے گزشتہ سال سفری دستاویزات کا فیصلہ کیا تھا، جس پر دو روز پہلے سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، سفری دستاویزات نہ ہونے پر افغانستان سے آنے والی گاڑیوں کو گزشتہ روز روک دیا تھا، افغان فورسز نے بھی پاکستان سے داخل ہونے والی کارگو گاڑیوں کو واپس بھیج دیا، تاہم سرحدی گزرگاہ سے پیدل آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *