پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم، اہم قومی شاہراہوں سمیت موٹر وے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔۔ موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے رحیم یارخان اور ایم فور شام کوٹ سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک بند ہے، موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔۔۔
پنجاب،خیبرپختونخوا اورسندھ کےکئی علاقوں میں شدید دھند
موٹروےایم 3 فیض پورسےدرخانہ تک دھندکی وجہ سےبند
لاہور سیالکوٹ موٹروے دھندکے باعث بند، موٹروے پولیس
موٹروے ایم 4 ملتان سےفیصل آباد تک دھند کی وجہ سےبند
موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے رحیم یارخان تک بند
دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر،کئی پروازیں منسوخ