عام انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔ عام انتخابات ملتوی کرنا ممکن نہیں۔ ایوان بالا کی قرارداد پرخط کی صورت میں جواب دیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی آٹھ فروری کے عام انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کرا چکے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے مشاورت کے بعد پولنگ کےلیے آٹھ فروری دوہزار چوبیس کی تاریخ مقرر کی۔ خط میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں، اس مرحلے پر انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
Related Posts
پیٹرول کی نئی قیمت
نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر کمی کردی، پیٹرول کی نئی قیمت دوسو انسٹھ روپے…
تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا، سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
، الیکشن کمیشن کا بائیس دسمبر دو ہزار تیئس کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا…
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری
غزہ میں ایک بار پھر مکمل کمیونی کیشن بلیک آؤٹ، اسرائیلی بمباری سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز معطل ہو…